
تلنگانہ اسمبلی کے انتخابی میدان میں جملہ 2290امیدوار ہیں۔ ان میں سے 521 کےخلاف کریمنل کیسس درج ہیں۔ سب سے زیادہ کانگریس کے85امیدواروں پر کریمنل کیس درج ہیں۔ دوسرے نمبر پر بی جےپی 79 امیدوار،اور بی آر ایس کے57 امیدواروں پر فوجداری معاملے درج ہیں۔ بی ایس پی کے 14، سی پی ایم، کے12،آل انڈیافاروڈ بلاک کے 10 اور مجلس کے5 امیداروں نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہےکہ ان پر کریمنل کیس درج ہیں۔
ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس اور تلنگانہ الیکشن واچ نے تمام 2290 امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کرنے کےبعد اپنی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں 355امیدواروں پر سنگین کریمنل معاملے درج ہیں۔۔ 45 امیدواروں نے حلف نامہ میں بتایاکہ وہ خواتین پر جرم کے معاملے درج ہیں۔تین امیدواروں پر ریپ کیس ہے۔7 پر مڈر کیس،27 پر اقدام قتل معاملے درج ہیں۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات یعنی 2018 اسمبلی الیکشن میں جملہ 1777 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ جس میں 368 امیدواروں پر کریمنل کیس درج تھے۔واضح رہےکہ 30 نومبر کوتلنگانہ اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔