کانگریس کو بی جےپی، بی آرایس کے علاوہ آئی ٹی اور ای ڈی سے مقابلہ ۔ ریونت ریڈی

صدر پی سی سی ریونت ریڈی نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایک ہیں۔رعیتو بندھو کی رقم کو جاری کرنے الیکشن کمیشن کی اجازت دی گئی ہے۔ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ رعیتو بندھو کے پیسے سے کسان متاثر نہ ہوں۔ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد 5 ہزار زیادہ رقم ملے گی ۔۔کے سی آر جو دیتے ہیں وہ لے لیں ۔باقی کانگریس دے گی۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ آئی ٹی۔ ای ڈی کے دھاوے پی سرینواس ریڈی اور وویک کے گھر اور دفاترپر چھاپے مارے گئے۔ گوئل کے گھر میں 300 کروڑ روپے ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کانگریس کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔ انھوں نے سوال کیاکہ مرکز نے 10 سال سے کے سی آر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔ وویک جب تک پی جے پی میں تھے اچھے آدمی تھے ۔ جیسے ہی کانگریس میں شامل ہوگئے وہ شیطان اور بدعنوان ہوگئے ۔ وویک یہ کہتے ہوئے سامنے آئے کہ بی جے پی کے سی آر کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ریونت ریڈی نے‌ کہا کہ اس انتخابات میں بی جے پی بی آر یس کے علاوہ ای ڈی اور آئی ٹی سے مقابلہ کرنا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں رعیتو بندھو کی رقم پیر کو جمع ہوجائےگی،ہریش راؤ

Read Next

امیت شاہ جھوٹوں کے بادشاہ، کویتا کا الزام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular