امیت شاہ جھوٹوں کے بادشاہ، کویتا کا الزام

بی آرایس پارٹی کی رکن کونسل کے کویتا نے الزام لگایاکہ بی جےپی لیڈر امیت شاہ نہیں بلکہ جھوٹوں کا بادشاہ ہے۔ روڈ شو کے دوران کویتا نے کہا کہ مرکزی حکومت جو سرکاری اداروں کو بند کررہی وہ شوگر فیکٹری کھولنے کا وعدہ کررہے ہیں ۔ امیت شاہ کے اس بیان پر بھروسہ اور اعتماد کرنا چاہے یا نہیں معلوم نہیں ہورہاہے۔

کویتا نے سوال کیاکہ سرکاری اداروں کو بند کرنے والے شوگر فیکٹری کیسے کھولیں گے۔ کویتا نے کہا کہ ان کا خاندان چار لوگوں پر مشتمل نہیں ہے بلکہ چار کروڑ افراد کا خاندان ہے۔ پورا تلنگانہ ہمارا خاندان ہے۔ بی جے پی والے تلنگانہ عوام میں نفرت اور جھگڑا پیدا کرنے‌کی کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ کی ترقی چاہتے ہیں یا جھگڑا اور فساد چاہتے ہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس کو بی جےپی، بی آرایس کے علاوہ آئی ٹی اور ای ڈی سے مقابلہ ۔ ریونت ریڈی

Read Next

رسک ودو ،کار کو گدو۔۔۔ ہریش راؤ کا نعرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular