
بی آر ایس لیگل سیل ٹیم نے تلنگانہ سی ای او وکاس راج سے ملاقات کی۔ تلنگانہ ریاست میں کرناٹک حکومت اشتہارات پر الکیشن کمیشن سے شکایت کی۔ اس کے علاوہ مینم پلی ہنمنت راؤ کی کےٹی آر پر تنقید پر بی آر ایس نے سی ای او سے شکایت کی۔
سوما بھارت بی آر ایس لیگل ٹیم کے سربراہ نے وکاس راج سے ملاقات کی انھوں نے الیکشن کمیشن کو کانگریس پارٹی کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں تفصیلات پیش کی۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے چھ مسائل پر سی ای او سے شکایت کی۔
کرناٹک حکومت کے قیام کے 6 ماہ بعد ہی وہ حکومت کے پیسے سے تلنگانہ میں اشتہارات دے رہے ہیں۔ سرکاری پیسے سے اشتہار دینا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔کانگریس پارٹی گیارنٹی کارڈ کی تقسیم کرنے والے ضابطہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی کے انتخابی مہم میں غیر پارلیمانی الفاظ کےاستعمال کی شکایت کی۔ ریونت ریڈی کے ذریعہ بولی جانے والی زبان پر 11 ویڈیوز سی ای کو دیے گئے تھے۔
ٹیم نے بتایاکہ بی آر ایس کے عوامی نمائندوں کو ایلاریڈی حلقہ میں 32 افراد کو خریدا ہے۔ بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے لیڈروں کے خاندان والوں کے کھاتوں میں لاکھوں روپے جمع کرائے گئے۔ ہم نے مینم پلی ہنمنت راؤ کی تنقید کے بارے میں سی ای او وکاس راج سے شکایت کی۔الیکشن کمیشن سےمناسب ایکشن لینے کی اپیل کی ۔ سی ای او سے اپنے اختیارات استعمال کرنے اور کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اگر ان کی شکایت پر کارروائی نہیں کرتا ہےتو وہ انصاف کیلئے عدالت اور عوام کے پاس جانے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے بتایاکہ، بی آر ایس نے کے ٹی آر کے انٹرویوز کی پیشگی اجازت لی ہے۔