
وزیر اعظم نے تلنگانہ کے مہیشورم حلقہ کے تُکوگوڑہ میں ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ووٹ جو کانگریس کو دیا جائے گا اس سے بی آرایس مستحکم ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی آر ایس دونوں نے علاقہ کی ترقی کو نظر انداز کر دیا۔
بی جے پی ہی عوام کے مفادات کے لئے کام کر سکتی ہے۔ عوام کے خواب مودی کا سنکلپ اور ان کے لئے یقین دہانی ہے، جن کی تکمیل کی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ بی جے پی، بی سی طبقہ سے انصاف کو یقینی بنائے گی۔