
کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خاندان پر رشوت خوری کا الزام لگایا ۔اور کہا کہ تلنگانہ کو ایسی حکمرانی کے سبب مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوں نے نظام آباد ضلع میں انتخابی مہم حصہ لیا۔ راہل نے کہا کہ یہاں اراضی، ریت اور شراب مافیا سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ کو اجاگرکیا۔ انہوں نے تلنگانہ میں عوامی حکمرانی کی ضرورت کو اجاگرکرتے ہوئے چندرشیکھرراو کی حکمرانی کو جاگیردانہ حکمرانی سے تعبیر کیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ کےسی آر کی قریبی رفاقت ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک لاکھ کروڑروپئے کا گھپلہ کالیشورم پراجکٹ میں کیاگیا ہے۔انہوں نے غریبوں کے مفادات کے لئے کانگریس کے عہد کا اعادہ کیا۔انہوں نے حیدرآباد کی ترقی میں کانگریس کے رول کو بھی اجاگر کیا۔راہل نے دلتوں، ایس سیز اور ایس ٹیز کے فنڈس کے دیگرمقاصد کے لئے استعمال کا الزام لگایا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر 6ضمانتوں پر پہلی کابینہ میٹنگ میں منظوری کو یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نےپارلیمنٹ میں بی جے پی، کے ہر بل کی حمایت کرنے کا ، چندرشیکھرراو پر الزام لگایا۔ اور کہاکہ مرکزی حکومت اور بی آرایس کا اچھا تال میل ہے۔انہوں نے چندرشیکھرراو کوریاستی سطح پر اور بی جے پی کو قومی سطح پر شکست دینےعوام سے اپیل کی۔