تلنگانہ میں کےسی آر حکومت کی ہیٹریک،ٹی جے ایف، کا سروے

تلنگانہ اسمبلی الیکشن پر اب تک جو سروے سامنے آئے ہیں ان میں تقریباً تمام رپورٹس میں بی آر ایس کی کامیابی کو یقینی بتایا ہے۔ اور تلنگانہ میں ایک بار پھر گلابی پرچم  لہرانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں ۔۔ اب ایک اور تازہ سروے نے بھی اسی بات کو واضح کیا ہے۔ کہ ‘بی آر ایس کی ہیٹریک  ہوگئی’۔

نومبر 30کو ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کون سی پارٹی کو ملے گا اقتدار؟ کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ اور تلنگانہ بھر کے دیگر مسائل پر تلنگانہ جرنلسٹس فورم (ٹی جے ایف) نے ریاست بھر میں سروے کیا ہے۔ تلنگانہ جرنلسٹس فورم کی ٹیم نے ریاست کے 119 حلقوں میں عوامی رائے اکٹھی کی۔ مختلف میدان میں تفصیلات کو موضوعاتی بنیاد سے جمع کیا اور تمام معاملات کو اکٹھا کرکے ایک حتمی رپورٹ تیار کی ہے ۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بی آر ایس پارٹی ایک بار پھر ہیٹریک کرنے جارہی ہے۔

سروے سے پتہ چلا کہ تلنگانہ کی عوام بی آرایس ،کے ساتھ ہیں۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی آر ایس 64 سے 68 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اور اپنے بل بوتے پر ریاست میں اپنے اقتدار کو برقرار رکھے گی۔سروے میں  یہ پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس پارٹی کو 40 فیصد سے زیادہ عوام نے پسند کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو ویژن رکھنے والے لیڈر ہیں۔
سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی کانگریس پارٹی 34 سے 38 سیٹوں تک محدود رہے گی۔ بی جے پی صرف 5 سے 6 سیٹوں تک محدود رہے گی۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایم آئی ایم ہمیشہ کی طرح 6 سے 7 سیٹوں پر جیت سکتی ہے۔ اور بہوجن سماج پارٹی 1 سے 2 سیٹوں تک محدود رہے گی۔ ٹی جے ایف، کے سروےرپورٹ میں 1سے 2 آزاد امیدواروں کی جیت کو بھی ظاہرکیا ہے۔

تلنگانہ اسمبلی الیکشن پر، ٹی جے ایف، سروے کی تفصیل

بی آرایس 64-68
کانگریس 34-38
ایم آئی ایم 6-7
بی ایس پی 1-2
دیگر 1-2

Vinkmag ad

Read Previous

راجستھان اسمبلی انتخابات آج،199سیٹوں کیلئے1862امیدوار

Read Next

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن غیرآئینی، مرکز نےحلال سرٹیفکیٹ پرفیصلہ نہیں کیا۔امیت شاہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular