
آندھراپردیش کےضلع گنٹور کے پدوگورالہ منڈل ،کونکٹی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ 55سالہ سامنا سیوا راؤ اور اسکی اہلیہ 50سالہ آدی لکشمی اور 30سالہ بیٹے نریشن کا نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر بڑی بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
بتایا جار ہاہےکہ نریش نامی شخص نےاپنی پہلی بیوی سے اختلافات کے بعد چند سال پہلے مادھوری سے دوسری شادی کی۔ مادھوری نے اپنے والد سباراؤ کو فون کرکے بتایاکہ نریش اس سے مارپیٹ کر رہا ہے۔مادھوری کے رشتہ داروں نے رات میں آکر نریش اور اسکےوالدین کا قتل کر دیا۔ پولیس نے معاملہ درج ۔ذکرلیا۔ حملہ آواروں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس معاملےکی جانچ کر رہی ہے۔