
حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں موسم اچانک تبدل ہوگیا ہے۔ جمعرات کی صبح سے شہر مکمل طور پر ابر آلود رہا۔اور کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ ملک پیٹ، کرمن گھاٹ، چمپاپیٹ، سنتوش نگر، ایل بی نگر، اپل، تارناکا، ضیا گوڑا، مہدی پٹنم، امیرپیٹ، ایس آر نگر، کوکٹ پلی، بیگم پیٹ، سکندرآباد، پنجہ گٹہ، خیریت آباد، لکڑی کاپل ، نامپلی، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز اور پرانے شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جمعرات سے اس مہینے کی 26 تاریخ تک بارشیں ہوں گی۔ جس کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے ڈی آر ایف اور میونسپل عملہ کو الرٹ کردیا ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ریاست کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے