
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے استعمال ہونے والے ای وی ایم کی جمعرات کو جانچ کرنے کی مرکزی الکیشن کمیشن نے ہدایت دی ہے۔ اس کی اطلاع پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو دینے کو کہا ہے اور ساتھ ہی جانچ کے دوران انتخابات کے مبصرین کو موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔ مرکزی الکیشن کمیشن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مطمئن ہونےکےبعد ہی ای وی ایم کو مہر بند کردیا جائےگا۔ اور ان مشنوں کو انتخابات میں استعمال کیا جائےگا۔
انتخابات کے لئے 72931 بیالٹ استعمال کیے جارہے ہیں۔اور 57592 کنٹرول یونٹ کا استعمال ہورہے ہیں ۔ فی الحال 57799 مشن ہی استعمال ہورہے ہیں ۔ باقی مشنس کو محفوظ رکھا جارہا ہے۔ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنےکی سہولت کو 26 نومبر تک مکمل کریں۔ الکیشن کمیشن نے بتایا کہ 3.26 کروڑ ووٹر سلپ کے منجملہ 2.25 کروڑ ووٹر سلپ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔باقی جمعرات یا جمع کے۔ دن مکمل ہوجایں گے۔