کانگریس کی انتخابی مہم میں امیدوار نے لگایا جئے کےسی آر کا نعرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ، کے چندر شیکھر راؤ کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ دیکھاجارہا ہے۔ کےسی آر کی مقبولیت تلنگانہ کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔ بی آر ایس ، کے ساتھ ساتھ دیگرپارٹیوں کےلیڈر بھی کےسی آر کی تعریف کرتےہیں۔ اب مخالف کےسی آر پارٹی ،لیڈر بھی جے کے سی آر کہنے پر مجبور ہو گئےہیں ۔ بلکہ ان کےمنہ سے انتخابی ریلی کے دوران بے ساختہ جئے کے سی آر نکل رہا ہے۔۔
پالاکرتی اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کی 26 سالہ امیدوار یشاسوانی ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جئے کے سی آر کا نعرہ لگا کر سب کو حیرت زدہ کردہ ۔ پالاکرتی حلقہ اسمبلی سے ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ کے خلاف مقابلہ کرنے والی کانگریس کی خاتون امیدوار یشاسوانی ریڈی نے منگل کو تھورورو منڈل کے ماڈی پلی میں انتخابی مہم کے دوران گاؤں والوں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر یشاسوانی نے جئے کے سی آر کا نعرہ لگایا۔

موقع پرموجود کانگریس کے دیگر قائدین نے یشاسوانی کو ، اس بات کا احساس کرایا۔ اور جے کانگریس کا نعرہ لگانے کا مشورہ دیا۔۔ جس پر انھوں نے فوری مائک لے کر جئے کانگریس کا نعرہ لگایا۔ اس واقعہ پر عوام بھی ہنسنے پر مجبور ہوئے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ حالانکہ میڈم کانگریس سے الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن بی آر ایس حکومت کے کاموں سے کے سی آر سے محبت ہے پالاکرتی کانگریس امیدوار کی زبان سے جئے کے سی آر کے نعرے نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریونت ریڈی کی مسلم دشمنی منظر عام پر آگئی

Read Next

چندرشیکھرراو کی آج ضلع وقارآباد میں انتخابی مہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular