
بی آرایس سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ ، کے چندر شیکھر راؤ آج ضلع وقارآباد کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ تانڈور، کوڑنگل اور پرگی حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
وہ تانڈور پہنچ کر پہلے ویلے مون گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے اور وہاں سے کوزگی اور محبوب نگر کے جلسوں میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد چیف منسٹر پرگی کے جم خانہ گراونڈ میں منعقدہ انتخابی جلسہ کو مخاطب کریں گے