صدر جمہوریہ نے اڈیشہ میں تین نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر کیا روانہ

جمہوریہ ہند نے بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن سے تین نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، نئے رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا افتتاح کیا۔ رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ایک یادگاری خصوصی کوور جاری کیا اور بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اڈیشہ میں بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن سے تین نئی ٹرینوں ،بادام پہاڑ۔ ٹاٹا نگر ایم ای ایم یو ، بادام پہاڑ ۔ راور کیلا ہفتہ وار ایکسپریس اور بادام پہاڑ ۔ شالیمار ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر نئے رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ورچوئل طور پر افتتاح بھی کیا، رائے رنگ پور پوسٹل ڈویژن کا ایک یادگاری خصوصی کوور جاری کیا اور بادام پہاڑ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی ، اس علاقے کی کنکٹی وٹی پر منحصر ہے، چاہئے یہ ریل ہو، سڑکیں ہوں یا ڈاک خدمات ۔ یہ سبھی خدمات عوام کی زندگی کو زیادہ آسان بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو تین ٹرینوں کا آغاز کیا گیا ہے، اس سے جھار کھنڈ اور مغربی بنگال جیسی پڑوسی ریاستوں کے لئے سفر کرنے میں مقامی لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اڈیشہ کے صنعتی قصبے راور کیلا کا سفر کرنے میں کوئی دشواری یا تکلیف نہیں ہوگی۔۔ رائے رنگ پور میں ایک نیا پوسٹل ڈویژن کا افتتاح اس خطے کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس علاقے کے عوام اب آسانی سے ڈاک خدمات حاصل کرسکیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت قبائلی طبقوں کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ قبائیلی بجٹ میں تقریبا تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب کی شمولیت والی ترقی قبائلی عوام کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے حکومت قبائلی طبقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے قبائلی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔

صدر جمہوریہ نے پی وی ٹی جیز کی ترقی کے لئے اس سال جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر پی ایم جن من (پی ایم- جن جاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کا بھی آغاز کیا۔اس تقریب کے بعد صدر جمہوریہ نے بادام پہاڑ سے رائے رنگ پور کے لئے بادام پہاڑ – شالیمار ایکسپریس میں سفر کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اتراکھنڈ،سرنگ میں پھنسے41مزدوروں کی پہلی ویڈیو آئی سامنے

Read Next

میگھالیہ کے عمروئی میں ہند۔امریکہ مشترکہ مشق وجرا پرہار کاآغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular