کانگریس اور بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں پانی پر ٹیکس۔ چندرشیکھر راؤ کی ڈورناکل میں انتخابی مہم

بی آرایس سربراہ و چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے کہا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں زراعت کے لیے استعمال ہونے والے پانی پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت نے یہ ٹیکس منسوخ کر دیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کے سی آر آج ڈورنا کل میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

بی آر ایس سربراہ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے 50 سالہ دور اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماضی کو نظر میں رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر انہیں فائدہ پہنچانے والی پارٹی کو ہی ووٹ دیں۔

سی ایم ،نےبتایا کہ ریاست میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی ترقیاتی کام کروائے گئے۔کے سی آر نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وظائف کی رقم میں اضافہ کیا گیا، کلیان لکشمی اسکیم متعارف کروائی گئی، زچہ خواتین کی مالی امداد کی جا رہی ہے، کے سی آر کٹس دی جا رہی ہیں، ریسیڈنشل اسکولس کا قیام عمل میں لایا گیا، اس طرح اور بھی کئی کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے بھی متعدد اسکیمات پر عمل آوری کی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج دیہاتوں کے نہروں میں بھی پانی آرہا ہے اور کسان خوش ہیں

Vinkmag ad

Read Previous

5ریاستوں میں الیکشن کے دوران 1760کروڑ نقد،اور دیگر اشیا ضبط،تلنگانہ سرفہرست

Read Next

اتراکھنڈ،سرنگ میں پھنسے41مزدوروں کی پہلی ویڈیو آئی سامنے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular