
تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کی راے دہی تیس نومبر کو ہے۔ لیکن اس بار گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ منگل کو گھریلو ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ایک بزرگ شہری نے حصہ لیا۔
الکیشن کمیشن نے رجسٹرڈ بزرگ شہری اور معذور افراد کیلئے گھر بیٹھے ووٹنگ میں ووٹ کرنے کی سہولت دی ہے۔ اس کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ سہولت 27 نومبر تک ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں جاری رہے گی۔ ووٹرز کیلئے اس طرح کی سہولت پہلی مرتبہ دی گئی ہے۔اس سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے پہلے رجسٹریشن کروانا ہوگا