
مجلس اتحادالمسلمین اور بی آرایس قاٸدین کی جانب سے اوٹکور کے مختلف محلہ جات میں مکتھل اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار چٹم رام موہن ریڈی کی انتخابی مہم چلاٸی۔ گھرگھر جاکر راٸے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوٸے مکتھل حلقہ اسمبلی کے امیدوار چٹم رام موہن ریڈی کے کار کے نشان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
بی آرایس حکومت کے عوام کو مختلف اسکیمات سے واقف کروایا۔اس انتخابی مہم میں اوٹکور سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،محمد اسماعیل مجلس جنرل سکریٹری ضلع ناراٸن پیٹ،جگدیش گوڑ،عبدالمنیر صدر مجلس اوٹکور منڈل،محمد پاشاہ حسن آباد صدر مجلس اوٹکور ٹاٶن،ناصر خان،اسماعیل مسعود،سمیع اللہ کلوال،مجاہد دیساٸی،محمد سہیل کے علاوہ بی آر ایس اور مجلس کے کارکنوں نے حصہ لیا