
باپ کی استھیاں بہانے کے دوران دو بھائی غرق ہو گئے۔ یہ واقعہ ضلع میدک حویلی گھنپور منڈل کے پوچارم ڈیم میں آج صبح پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کاماریڈی کنڈاپور منڈل کے امام تانڈہ سے تعلق رکھنے والے کشن کی حال ہی میں موت ہو گئی تھی،
کشن کی استھیاں بہانے کے لیے اس کے دونوں بیٹے 45 سالہ ہری سنگھ اور 42 سالہ بال سنگھ آج یہاں پہنچے ذخیر آب میں وہ استھیاں بہا رہے تھے کہ اچانک توازن کھو جانے کے نتیجہ میں گر پڑے اور ان دونوں کی موت ہو گئی۔ معلوم ہوا کہ پہلے ایک بھائی غرق ہو رہا تھا اسے بچانے کی کوشش میں دوسرا بھی غرق ہو گیا۔ ایک ساتھ تین اموات کی وجہ سے اس خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔