حیدرآباد:اسکول بس کی زدمیں آنے سے تین سالہ لڑکی ہلاک

حیدرآباد ۔اسکول بس کی ٹکر سے تین سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔ یہ حادثہ ضلع میڑچل، جواہر نگر میونسپل کارپوریشن کے انا نگر کی ایکس سروس مین کالونی میں آج پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق تین سالہ بھوشیہ نامی لڑکی کا بھائی اسکول جا رہا تھا، وہ اپنے بھائی کو سوار کرنے کے لیے اسکول بس کے پاس پہنچی، اسی دوران اسکول بس نے بچی کو ٹکر دے دی۔

حادثہ کے نتیجہ میں لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی، اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے اس معاملہ میں بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرینکا گاندھی کی 19نومبرکو تلنگانہ میں انتخابی مہم

Read Next

کاماریڈی سے کےسی آر کی کامیابی، علاقہ کی ترقی کی ضامن، کے ٹی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular