رعیتو بندھو پر کانگریس لیڈر،اتم کمار ریڈی کی وضاحت

تلنگانہ کانگریس پارٹی کے سابق صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ رعیتو بندھو کو روکا جائے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر ۔ کے ٹی آر اور ہریش راؤ ان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے‌ کہا کہ پرچہ نامزدگی سے قبل کسانوں کو دی جانے‌ والی رعیتو بندھو ۔ رعیتو بیمہ ،اور قرض معافی کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اتم کمار ریڈی نے‌ کہا کہ وہ رعیتو بندھو کو بند کرنے کی نہیں بلکہ اس کی رقم میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس لئے کانگریس نے‌ایک‌ بار دو لاکھ روپے قرض معافی کا منشور میں اعلان کیا ہے ۔ کسانوں کو ملک میں پہلی بار مفت برقی سربراہی بھی کانگریس پارٹی نے متحدہ آندھرا پردیش سے شروع کیا تھا ۔ انہوں نےالزام لگایا کہ بی آر ایس پارٹی 24 گھنٹے برقی سربراہی نہیں کررہی ہے۔ کانگریس پارٹی 24 گھنٹے برقی سربراہی کرے گی۔

اتم کمار ریڈی نےکہاکہ مودی اور کے سی آر نے کسانوں سے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ کالییشورم میں بدعنوانی کی وجہ سے معیاری تعمیرنہیں ہوئی ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ تلنگانہ میں اس بار کانگریس کی عوامی حکومت آنے والی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کانگریس کے سابق سکریٹری بی آر ایس میں شامل

Read Next

حیدرآباد کے5 اسمبلی حلقوں میں 4,119 پولنگ بوتھس پر ووٹر سپلس کی تقسیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular