
اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی قریب دس دن باقی رہ گئے ہیں ایسے میں حیدر آباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی جانب سے شہر کے 5 اسمبلی حلقہ جات کے 4,119 پولنگ بوتھس کے حدود میں درج رجسٹرڈ رائے دہندوں کی سہولت کے لئے گھر گھر ووٹر سلپس کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔
حیدر آباد میں 15 حلقوں میں رائے دہندوں کی مجموعی تعداد تقریباً 45 لاکھ ہے۔ ووٹر سلپ میں رائے دہندوں کے نام، پولنگ بوتھ نمبر اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔مزید معلومات کے لئے رائے دہندے الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ voter.eci.gov.in پر حاصل کرسکتے ہیں