
تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ عنبر پیٹ میں عوامی مقبولیت رکھنے والے کالیرو وینکٹیش کی جیت یقینی ہے۔ وزیر ہریش راؤ اور ایم ایل اے کالیرو وینکٹیش کی موجودگی میں بی جے پی کے سابق کارپوریٹر اور بی جے پی حیدرآباد سنٹرل ضلع کے نائب صدر ونم رمیش، متی ونم مالتھی، گریٹر حیدرآباد پدماشالی سنگم صدر، حیدرآباد سنٹرل ضلع سکریٹری کے سدرشن نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔
ہریش راؤ نے ان تمام کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر بی آر ایس میں شامل کرلیا ۔اس موقع پر وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ عنبر پیٹ میں وینکٹیش دوبارہ جیتیں گے۔ عنبرپیٹ میں لوگ کانگریس بی جے پی پر بھروسہ کرنے کی موقف میں نہیں ہیں، کالیرو وینکٹیش بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔