
تلنگانہ کانگریس پارٹی نےانتخابی منشور جاری کردیا ہے گاندھی بھون میں کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے منشور جاری کیا۔ اس موقع پر پارٹی امور انچارج مانک راؤ ٹھاکرے۔ صدر پی سی سی ریونت ریڈی ۔پارٹی فلور لیڈر بھٹی وکرامارکا، انتخابی منشور کمیٹی کے صدر سری دھر بابو موجود تھے ۔ کانگریس کے منشور کے اہم نکات یہ ہیں۔
بے روزگار نوجوانوں کو 4000 بھتہ۔
پہلے ہی سال میں 2 لاکھ ملازمتیں۔
ہر سال 2جون کو تمام محکمہ جات کا جاب کلینڈر۔
سترہ ستمبر تک تقررات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ہر ضلع میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹرس کا قیام۔
خانگی کمپنوں میں تلنگانہ کیلئے 75 فیصد ملازمت ۔
یوتھ کمیشن کا قیام ۔10 لاکھ بلاسود قرض کی فراہمی ۔
تارکین۔ وطن کے لیے اسپیشل گلف سیل کا قیام۔
ہندو لڑکیوں کے شادی کیلے ایک لاکھ روپے نقد اور ایک تولہ سونا۔
مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے دیے جایں گے۔
اعلی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو الیکٹرک بائیک۔
دھرنی پورٹل کے بجائے بھوماتا پورٹل کا قیام ۔
کسانوں کو بلاخلل 24 گھنٹے برقی سربراہی ۔
کالییشورم پروجیکٹ کے بے قاعیدگیوں کی عدالتی تحقیقات ۔
وزیر اعلی کے دفتر میں ہر روز پرجا دربار۔
اس کے علاوہ کانگریس کے چھ گیارنٹی بھی شامل ہیں۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سو دن کے اندر چھ گیارنٹی کی عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔