سوریاپیٹ میں کانگریس ورکروں نے ملو روی پر کیا حملہ!

اسمبلی ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض کانگریس لیڈروں کے حامی، اب سڑکوں پر کانگریس کے اہم لیڈروں کے گریباں پکڑتے نظر آر ہے ہیں۔تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض کانگریس لیڈر رمیش ریڈی کے حامیوں نے کانگریس قائدین سے ہاتھا پائی کی۔ انہوں نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ملو روی کا گریبان پکڑ کر انہیں دھکا دیا

 

ملو روی اور کانگریس کے کچھ قائدین ناراض رمیش ریڈی کو منانے کیلئے سوریا پیٹ میں ان کے گھر گئے تھے اسی دوران رمیش ریڈی کے حامیوں نے اپی ناراضی ظاہر کی۔ بتایا جا رہا ہےکہ ملو روی نے ناراض لیڈر کو راضی کرلیا۔ رمیش ریڈی نے ٹکٹ نہ ملنے پر فارورڈ بلاک کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ تاہم، بعد میں کانگریس قائدین کے سمجھانے پر رمیش ریڈی اپنی نامزدگی واپس لینے پر راضی ہوگئے۔ انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کا یقین دلایا گیا ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ ملک بھرمیں سرفہرست ریاست۔ ٹی سرینواس یادو

Read Next

سابق ٹی پی سی سی نائب صدر انیل کمار بی آر ایس میں شامل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular