
تلنگانہ چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراؤ آج چہارشنبہ کو متحدہ ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر وہ عوامی آشیرباد کے دوسرے دور کے جلسوں میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر تین حلقوں میں منعقد ہونے والے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
کےسی آر سب سے پہلے نظام آباد ضلع کے بودھن اور نظام آباد اربن حلقوں میں منعقدہ جلسوں میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں وہ ضلع کاماریڈی کے ایلاریڈی حلقہ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ بودھن ایم ایل اے عامر شکیل،نظام آباد اربن ایم ایل اے بگالا گنیش گپتا اور ایلا ریڈی کے ایم ایل اے جے سریندر نے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کے سی آر کی آمد کے موقع پر تین حلقوں میں بیانرس، جھنڈوں اور کٹ آوٹ سے گلابی کردیا گیا ہے۔