کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی پر برقی چوری کا مقدمہ درج

بنگلورو ۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے برقی کے کھمبے سے غیر قانونی طور پر برقی حاصل کرنے کے الزام میں سابق چیف منسٹر کمارا سوامی کے خلاف برقی چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ بنگلور میں دیوالی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ کو سجانے کے لیے ایک برقی کھبے سے غیر قانونی برقی حاصل کی۔ برقی عہدیداروں نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
اس واقعہ پر برقی انجینئر پرشانت کمار منگل کوکمارسوامی کے خلاف جے نگر پولس میں شکایت کی جس پر پولیس نے مقدمہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ پر کمارسوامی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی رہائش گاہ کو سجانے کی ذمہ داری ایک پرائیویٹ ڈیکوریٹر کے حوالے کیا گیا تھا صرف ٹیسٹ کے لیے برقی باہر سے لی گئی۔ اور وہ اس وقت گھر پر نہیں تھے ان کے آنے کے بعد گھر کے میٹر سے برقی حاصل کی گئی۔

کمارسوامی نے کہا کہ اگر حکام اسے غیر قانونی سمجھتے ہیں تو یہ ان پر منحصر ہے۔ اگر نوٹس دیا جائے اور تفتیش کی جائے تو جرمانہ ادا کرنے تیار ہیں۔اس چھوٹے معاملے سے ملک اور ریاست ڈوب جانے والا نہیں ہے واضح رہے کہ دو دن قبل کمارا سوامی نے ریاست کی کانگریس حکومت پر 5 ضمانتوں پر عمل آوری نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا ان کے اس بیان سے تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی پر اثر انداز ہونے والا ہے جس سے کانگریس پارٹی نے ان کے خلاف برقی چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کا دوہ متحدہ ضلع نظام آباد آج

Read Next

تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے لیے ریونت ریڈی کا استعمال، اسد اویسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular