
حیدرآبا۔ ریاستی گورنر تمیلی سائی ساوندارا راجن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بازار گھاٹ علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ متاثرین کے ساتھ رہتے ہوئے انہیں امداد فراہم کی جائے، زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کروانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔
اسی دوران تلنگانہ گورنر نے چیف سیکرٹری کو مشورہ دیا کہ ہاسپٹل میں زیر علاج متاثرین کا بہتر سے بہتر علاج کروایا جائے۔ انہوں نے اس واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی وجوہات اور کیا کاروائی کی گئی اس پر اندرون دویوم رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔