محکمہ فائر بریگیڈ کا عہدیدار اے سی بی کے جال میں

حیدرآباد ۔ دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی دکان کے لیے عارضی لائسنس جاری کرنے کے معاملے میں رشوت طلب کرنے پر اے سی بی کے حکام نے فائر برگیڈ کے ایک عہدیدار کو پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق کوکٹ پلی فائر بریگیڈ کے ایس ایف او شیخ رشید کے خلاف یہ کاروائی کی گئی۔

شمسی گوڑہ سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینیئر راج شیکھر نے پٹاخوں کی دکان کے لیے آن لائن درخواست داخل کی تھی۔ ایس ایف او شیخ رشید پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت کا مطالبہ کیا۔ راج شیکھر نے اے سی بی کے عہدیداروں کو اطلاع دے دی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے جمعرات کی صبح ایس ایف او کو 3500 روپے رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کےسی آر کے پاس کوئی کار نہیں،58کروڑ سے زائد اثاثہ،24 کروڑ کے مقروض

Read Next

بی آرایس امیدوار سنڈرا وینکٹ ویریا نے ستوپلی جامع مسجد کا کیا دورہ، کامیابی کیلئے کرائی دعا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular