
تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ستو پلی اسمبلی حلقہ کے بی آرایس امیدوار سنڈرا وینکٹ ویریا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ریالی کے شکل میں سنڈرا وینکٹ ویریا پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ستو پلی شہر میں گلابی پارٹی کے جھنڈوں کو لہراتے ہوئے دیکھا گیا بی آر ایس پارٹی کے کارکنان اور عوام نے اس ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی اور سنڈرا ونکٹہ ویریا سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا.
سنڈرا ونکٹ ویریا نے اس پہلے ستو پلی کے جامع مسجد پہنچ کر اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔
اس موقع پر مولانا عبد العلیم اطہر امام خطیب جامعہ مسجد ستو پلی ،شیخ رفیع صدر بی آر ایس پارٹی ستو پلی ٹاؤن، مکرم حسین صدر جامعہ مسجد ستو پلی، شیخ امیر الدین دلاور خان ، شیخ مولا علی کے علاوہ دیگر مصلیان جامع مسجد ستو پلی موجود تھے ۔