
حیدرآباد. بی آر ایس کے کارگزارصدر تارک راما راو آج سے 28نومبر تک ریاست بھر میں طوفانی انتخابی مہم چلائی چلائیں گے اور روڈ شوز میں بھی حصہ لیں گے اورعوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
کے ٹی آر 20اسمبلی حلقوں میں روڈ شوز کریں گے ۔ اور گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 14 حلقوں میں روڈ شوز کے ساتھ ساتھ عوامی جلسہ عام سے مخاطب ہوں گے۔ علاوہ ازیں وہ عوام سے ملاقات کریں گے۔ 8 نومبر کو وہ سنگاریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 9 تاریخ کو آرمور اورکوڑنگل حلقوں میں روڈ شو میں حصہ لیں گے اورجلسہ سے خطاب کریں گے۔