
تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت نظام آباد میں الیکشن اسکواڈ نے ایم ایل سی کویتا گاڑی کی تلاشی لی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی، و ایم ایل سی، کے کو یتا نظام آبادمیں انتخابی میٹنگ کیلئے جا رہی تھی اسی دوران ان کے قافلہ کو روک کار کی تلاشی لی گئی۔
بھارت جاگرتی کی صدر اور ایم ایل سی کویتا اپنی کار سے اتر کر پولیس اہلکاروں کو گاڑی کو اچھی طرح چیک کرنے دیا
تلاشی مکمل ہونے کے بعد، عہدیداروں نے ایم ایل سی کویتا سے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ الیکشن اسکواڈ نے حالیہ دنوں تلنگانہ سی ایم، اور وزیروں کے گاڑیوں کی بھی تلاشی لی ہے۔