کشن ریڈی جھوٹ پھیلانا بند کریں: کے کویتا

رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کے کویتا نے بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی پر جھوٹے دعوے کرنے اور تلنگانہ میں بلاتعطل برقی کی فراہمی کا کریڈٹ لینے کی کوشش پر “X” (ٹوئیٹر ) پرشدید تنقید کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کشن ریڈی جھوٹ پھیلانا بند کریں اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں کا سہرا مرکز کو نہ دیں۔

مرکزی مملکتی وزیر برائے زراعت کیلاش چودھری نے حال ہی میں بی آر ایس حکومت پر کسانوں کو دھوکہ دینے اور زراعت کے لئے بلاتعطل معیاری برقی فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں کشن ریڈی نے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا کہ مودی حکومت تلنگانہ میں بلا وقفہ بر قی سربراہی کو یقینی بنا رہی ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پداپلی ضلع میں این ٹی پی سی تھرمل پلانٹ قائم کیا ہے اور پلانٹ کا پہلا مرحلہ 800 میگاواٹ صلاحیت کے ساتھ ریاست میں کم لاگتی برقی کی پیداوار کو یقینی بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم کے سی آر کی کوششوں سے تلنگانہ میں برقی کا مسئلہ حل ہوا ہے اور بہت کم وقت میں ریاست کو
برقی کے خسارے سے فاضل برقی تک لانے کا سہرا کے سی آر کے سر جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی جے پی کی تیسری فہرست جاری، اب تک 100 امیدواروں کا اعلان

Read Next

ایم ایل سی کویتا کی گاڑی کو کیا گیا چیک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular