
حیدرآباد: سی پی ایم پارٹی تلنگانہ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسمبلی انتخابات میں پارٹی تنہا مقابلہ کر رہی ہے۔ نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر کانگریس کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھو تہ نا ہونے پر پہلے ہی پارٹی نے 17 حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 14 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی تھی۔ تازہ طور پر دوسری فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دو امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
ضلع نلگنڈہ حضور نگر سے ایم لکشمی، حلقہ اسمبلی نلگنڈہ سے ایم سدھا کر ریڈی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے بیان جاری کیا۔ سی پی ایم جن حلقوں سے مقابلہ کر رہی ہے ان میں حیدرآباد،رنگا ریڈی، سنگا ریڈی اضلاع میں ایک ایک حلقہ جبکہ متحدہ ضلع نلگنڈہ،متحدہ ضلع کھمم کے حلقہ شامل ہیں۔