
محبوب آباد ۔ شادی کے موقع پر جہیز میں دی گئی زمین واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک سسر نے اپنے داماد کی بائیک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اوار ساتھ ہی اپنے داماد کی مرچی کی کاشت پر دوا چھڑک کر اسے نقصان پہنچایا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔
کوتہ گوڑمم منڈل کے آدی لکشمی پور سے تعلق رکھنے والے والی دھنا لکشمی کی شادی سال 2010 میں وینو سے ہوئی تھی۔ شادی کے وقت داماد کو دو ایکڑ کا کھیت دیا گیا۔ اب زمین کی قیمت میں اضافہ ہو جانے کی وجہ سے سسر اپنے داماد سے زمین واپس کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملیش اپنے داماد کے ساتھ ساتھ بیٹی کو بھی پریشان کر رہا تھا اور گزشتہ دو سال سے ان پر زمین واپس دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ جس کے لیے بیٹی اور داماد راضی نہیں ہوئے۔ برہم ملیش نے انتقامی کاروائی کے طور پر اپنے داماد کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ اور اس کے کھیت کی فصل کو نقصان پہنچایا۔