عوام سوچ سمجھ کرحق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ کے سی آر

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست میں منعقد شدنی انتخابات میں سوچ سمجھ کر حق رائے دہی سے استفادہ کرے۔ انہوں نے کوتہ گوڑم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ چیف منسٹر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ وہ جس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اس کی تاریخ اورحقیقت سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ووٹ دیں۔

بی آرایس سربراہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران کروائے گئے ترقیاتی کاموں اور مستقبل کو نظر رکھتے ہوئے عوام اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کے رویہ کی وجہ سے ہی سنگارینی کالریز میں مرکز کو حصہ حاصل ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سسر نے داماد کی گاڑی کو لگادی آگ، اور کھیت کو پہنچایا نقصان

Read Next

ایس سی زمرہ بندی کے معاملہ پر ٹال مٹول کررہی ہے مودی حکومت۔ ہریش راؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular