
تلنگانہ بی جے پی کےصدر کشن ریڈی نےکہا اگر بی جے پی مدد نہی کرتی تو تلنگانہ تشکیل نہیں ہوتا سماجی گوڑہ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس کامیاب ہوئی تو عوام کا حال وہی ہوگا جو اب ہے۔ تلنگانہ جس مقصد کے تحت تشکیل دیا گیا وہ مقصد فوت ہوچکا ہے۔
کشن ریڈی نےکہا کہ کے سی آر نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ بھول چکے ہیں۔ وہ بادشاہ کی طرح حکومت کرنا جانتے ہیں۔ ایک عام آدمی کے سی آر سے ملاقات نہیں کرسکتا ۔نئے سیکریٹریٹ کو بھی کے سی آر نہیں آرہے ہیں ۔ ملازمتوں کے بارے کے سی آر سنجیدہ نہیں ہے۔ تلنگانہ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔
۔ بی آر یس اور بی جے پی میں کسی قسم کا اتحاد نہیں ہے۔ کانگریس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ بی جے پی پر بی آر یس کے ساتھ اتحاد کرنے کا الزام لگائے۔ انھوں نے کہاکہ اگر کے سی آر میڈی گڈا بیراج کے ڈیزائن کی خامیوں کی جانچ کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو مرکز دو گھنٹے میں جانچ کوومنظوری دے گی ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مجلس جس کے ساتھ اتحاد کریگی ۔بی جے پی اس کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کریگی۔
کشن ریڈی نے کہا کہ کرناٹک سےکروڑہا روپئے تلنگانہ کو لایا جارہا ہے۔ جس کے ذریعے کانگریس کامیاب ہونا چاہتے ہے۔ کانگریس نے جو وعدہ عوام سے کیے ہیں اس کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک 88 امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ باقی ناموں کا ایک یا دو دن میں اعلان کیا جائے گا۔