
تلنگانہ کانگریس پارٹی میں امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے بی فارم کے تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جوبلی ہلز کے امیدوار سابق کرکٹر محمد اظہر الدین ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدوار وینلا کے علاوہ دیگر حلقہ کے امیدواروں میں بی فارم تقسیم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے صرف 5 دن باقی ہیں کانگریس کو ابھی 19 امیدوار کے نام کا اعلان کرنا باقی ہے۔