
تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں، بی آرایس مخالف انتخابی تشہیری مہم کی گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ ان گاڑیوں کو کانگریس پارٹی تلنگانہ حکومت اور بی آر ایس کی منفی تشہیر کے لئے استعمال کر رہی تھی ۔ پولیس نےگاندھی بھون میں داخل ہوکر گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔
گاندھی بھون سے عملہ نکلنے کےبعد پولیس گاندھی بھون میں داخل ہوئی اور گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ کانگریس نے پولیس پر بی آر ایس کی کٹھ پتلی کی طرح کام کرنے کا الزام لگایاہے۔ کانگریس پارٹی کی گاڑیوں کو گاندھی بھون کو فورا واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر تلنگانہ بھر میں احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔