عاشق معشوق کی اجتماعی خودکشی

ریاست تلنگانہ کے وائرا میں ایک عاشق اور معشوق نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق بوناکل منڈل کے راپلی موضع سے تعلق رکھنے رکھنے والا 20 سالہ سمنت اور برہمنا پلی کی رہنے والی 17 سالہ ایشور ریہ پچھلے مہینے کی 31 تاریخ کو گھر والوں کو بتائے بغیر فرار ہو گئے تھے۔ گھر والے ان دونوں کی تلاش کر رہے تھے اور انہوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔

آج ان دونوں کی نعشیں وائرا ذخائر آب کے قریب کھیتوں میں درخت سے پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ کھیتوں میں کام کے لیے جانے والوں نے نعشوں کو لٹکتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کے خواہش مند تھے۔ خواہش پوری نہ ہونے پر انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس لیڈر جانا ریڈی کے گھر پر آئی ٹی کے چھاپے

Read Next

بڈنگ پیٹ میئر کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

Most Popular