
حیدرآباد۔ بڈنگ پیٹ میئر پاریجاتہ نرسمہا ریڈی کے گھر پر آئی ٹی کا دھاوا ختم ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکام نقدی اور بعض اہم دستاویز ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔اور انھیں 6 نومبر کو تحقیقات کے لیے آئی ٹی کے دفتر سے رجوع ہونے کی نوٹس جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاریجاتہ نرسمہا ریڈی کے ساتھ ساتھ جمعرات کے دن انکم ٹیکس کے حکام نے کانگریس کے بعض قائدین کے مکانات پر دھاوے کیے تھے۔ اطلاعات ملی ہیں کہ ان کے مکان سے آٹھ لاکھ روپے نقد رقم اور بعض دستاویز ضبط کیے گئے۔ اسی طرح 6 واضح رہے کہ پاریجاتہ نرسمہا ریڈی حلقہ اسمبلی مہیشورم سے کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے منصوبے میں تھیں۔