کانگریس لیڈر جانا ریڈی کے گھر پر آئی ٹی کے چھاپے

انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے دوسرے دن بھی تلنگانہ کانگریس کے قائدین کے مکانات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جارہا۔ سینر لیڈر و سابق وزیر جانا ریڈی کی قیامگاہ پر دھاوے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں پارٹی کے ٹکٹ کے لیے کروڑوں روپے کے لین دین کی اطلاعات پر یہ کاروائی کی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ جانا ریڈی کے فرزند رگھوبر ریڈی کے کاروبار سے متعلق رقمی لین کا پتہ چلانے کے لئے یہ دھاوے کئے جارہے ہیں

رگھوبر ریڈی ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ہیں جمعرات کے روز بھی حیدرآباد میں محکمہ انکم ٹیکس کی‌جانب سے کانگریس قائدین کے مکانات پر دھاوے کئے گئے تھے ۔ بڈنگ پیٹ میئر سی پاریجاتا نرسمہا ریڈی، مہیشورم کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے امیدوار لکشما ریڈی سمیت پارٹی کے بعض قائدین کے گھروں پر آئی ٹی حکام کی‌جانب سے دھاوے کئے ۔بالا پور میں واقع نرسمہا ریڈی کی قیام گاہ پر جمعرات کی صبح پانچ بجے سے آئی ٹی حکام تلاشی لی تھی اس کے علاوہ مہیشورم حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ایل آر کے گھر پر بھی آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاواکیا گیا۔بالا پور کا گنیش کا لڈو خریدنے والےلکشماریڈی کے گھر پر بھی دھاوے کیے گئے۔ اسی طرح اور بھی کانگریسی قائدین کے گھروں پر آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں۔۔

Vinkmag ad

Read Previous

سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Read Next

عاشق معشوق کی اجتماعی خودکشی

Most Popular