غریبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح: کے سی آر

حیدرآباد: چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ بی آر ایس حکومت نے غریبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی ہے۔ حلقہ اسمبلی تنگا ترتی کے ترومل گیری میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھر راؤ نے اسمبلی انتخابات میں جی کشور کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس سربراہ نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ سے قبل تلنگانہ کے علاقہ کی حالت کیا تھی اس سے سبھی واقف ہیں۔ دیہی علاقوں میں خودکشی، فاقہ کشی کی اموات، خانہ بدوشی کی صورتحال تھی۔ برقی سربراہی، پینے کے پانی کی سہولیت دستیاب نہیں تھی اور کاشت کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا، انتہائی بھیانک صورتحال تھی اور آج خانہ بدوشی کے مسل۔ پر قابو پا لیا گیا ہے اور لوگ واپس اپنے ابائی مقامات کو واپس ہوتے ہوئے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔

کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی سب سے چھوٹی اور تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی ریاست ہے انہوں نے بی آر ایس حکومت کی جانب سے انجام دیے جانے والے ترقیاتی اور فلاحی کاموں کی تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی کیلئے کے سی آر، کے ٹی آر ذمدار: سرینواس یادو

Read Next

حیدرآباد میں پولیس کا فلیگ مارچ

Most Popular