
حیدرآباد کے علاقے اوپل میں اپارٹمنٹ کی تعمیر کے دوران کرین کا وائٹ ٹوٹ جانے کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ کل اوپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پدماوتی کالونی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ضلع بھدرادری کتہ گڑم سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ رویندر تلاش معاش کے سلسلے میں حیدرآباد منتقل ہوا۔ وہ پدماوتی کالونی روڈ نمبر دو پرواقع ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا وہ نیچے کھڑا ہوا تھا کہ اس دوران اچانک کرین کا وائٹ ٹوٹ گیا اور اس پر لگی بالٹی رویندر کے سر پر گر پڑی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔