
حیدرآباد: آئی ٹی کے میدان میں حیدرآباد تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس کی جیتی جاگتی مثال یہ ہے کہ کئی قومی اور بن الاقوامی ادارے اپنی کمپنیوں کے قیام کے لیے حیدرآباد میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
سلیکن ویلی بنگلور سے تقابل کیا جائے تو یہاں تمام تر سہولیات دستیاب ہیں۔ حکومت کی آسان پالیسیوں آفس کے لیے جگہ اور مناسب ماحول، انسانی وسائل کی دستیابی امن و ضبط کی برقراری، ٹرانسپورٹ کی سہولت اور دیگر موضوعات کا جائزہ لیا جائے تو اداروں کے منتظمین ملک میں سب سے پہلی ترجیح حیدرآباد کو دیتے ہوئے اس تاریخی شہر کا انتخاب کر رہے ہیں۔
چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے نتیجے میں یہاں سافٹ وئر ملازمتیں فراہم ہو رہی ہیں۔