ماں کی نقلی دستخط، بیٹے کو پانچ‌سال‌جیل‌کی‌سزا

حیدر آباد: شہر کی ایک عدالت نے اپنی ماں کی فرضی دستخط کرنے والے بیٹے کو پانچ سال قید کی سزا سنائی اور اس کی مدد کرنے والی خاتون کو بھی ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

پورا معاملہ یہ ہے کہ ملک پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون ودھیاوتی کا بیٹا سرینواس گوڑ اپنی ماں کے نام پر گڈی انارم میں واقع جائیداد پر قرض حاصل کرنے کی کوشش میں تھا، ماں نے اس کے لیے رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔ سرینواس کسی بھی طرح قرض حاصل کرنا چاہتا تھا اس نے ایلا ریڈی گوڑہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی نامی خاتون کی مدد سے اپنی ماں کی نقلی دستخط کرواتے ہوئے خانگی بینک سے سال 2016 میں تقریبا 44 لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا تھا۔ قرض کی عدم ادائیگی پر بینک کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی اور سال 2009 میں ودھیاوتی نے اس سلسلے میں سی سی ایس میں شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے عدالت میں چار شیٹ پیش کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شکایت کنندہ خاتون کے بیٹے کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اس کی مدد کرنے والی خاتون کو ایک سال کی جیل کی سزا سناتے ہوئے پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ نامپلی کریمنل کوٹ کےبارویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کرفیو اور قحط سالی سے پاک ریاست، صحافت سے ملاقات پروگرام سے کے ٹی آر کا خطاب

Read Next

قومی اور بن الاقوامی کمپنیوں کی پہلی پسند حیدرآباد

Most Popular