حیدرآباد: مقامی باشندوں نے موسیٰ ندی کا سروے روک دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کتہ پیٹ، ماروتی نگر اور ستیہ نگر کے رہائشیوں نے حکام کو موسیٰ ندی کے علاقے میں سروے کرنے سے روک دیا۔ اہلکار دریائے موسیٰ کے سیلابی علاقوں کا سروے کر رہے تھے۔

 

لیکن مقامی لوگوں نے ان کی کوششوں کو روک دیا، اور اعلان کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے گھر خالی نہیں کریں گے۔ اہل کاروں کو، مکینوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بالآخر سروے مکمل کیے بغیر ہی پیچھے ہٹ گئے۔

 

شہر کے علاقہ لنگر حوض میں بھی موسیٰ ندی کے سروے کےلئے آئے ہوئے حکام کو مقامی عوام نے روک دیا۔ اور سروے کی مخالفت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

سنگاریڈی : غیر قانونی عمارت کو دھماکہ خیز مادے سے منہدم کر دیا گیا۔ ملبے سے دو زخمی

Read Next

بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان حیدرآباد میں ہاؤسنگ کی فروخت میں 44 فیصد کی کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular