
دریائے گوداوری میں سیلاب کی پہلی وارننگ
دریائے گوداوری میں سیلاب کی پہلی وارننگ
بھدراچلم: بھدرادری کتہ گوڑیم ضلع کے بھدراچلم میں پہلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی کیونکہ جمعرات کی صبح تک دریائے گوداوری میں پانی کی سطح 44.3 فٹ تک بڑھ گئی۔ اس اضافے کی وجہ موسلا دھار بارشوں اور اُپری علاقوں سے پانی آمد ہے۔
بدھ کی صبح، پانی کی سطح 42.2 فٹ پر کھڑی تھی، لیکن مسلسل بارش نے دریا کو اونچی سطح پر دھکیل دیا۔ بھدراچلم میں اخراج 9,74,666 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلسل شدید بارشوں کے باعث جب تک ضروری نہ ہو گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال کی صورت میں انہیں فوری طور پر حکام سے رابطہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس دوران ماہی گیری کےلئے دریا کا رُخ نا کریں۔
یہ بھھی پڑھیں:
تلنگانہ: بھدرادری کتہ گوڑیم میں انکاونٹر، فائرنگ کے تبادلہ میں 6 ماؤنواز ڈھیر