
کڑپہ شہر میں بدھ کے روز اگادی ویدھی گلی میں ٹی وی کیبل کی تار چھونے کے بعد ایک 11 سالہ تنویر نامی طالب علم کی موت ہو گئی۔ ایک اور 10 سالہ، آدم،شدید جھلس کر زخمی ہو گیا۔
کیبل تار قریبی الیکٹرک ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس سے لڑکوں کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ راہگیروں نے جلدی سے انہیں چھڑایا اور ہسپتال پہنچایا۔ تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور آدم شدید زخمی ہو گیا۔
مکینوں نے محکمہ بجلی پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ محکمہ کے نگران انجینئر نے بتایا کہ کیبل ٹی وی انتظامیہ کو سڑک پر تار چھوڑنے پر نوٹس جاری کیا جائے گا۔