
سدی پیٹ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک درندہ صفت پینٹر نے تین سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ یہ جنسی حملہ 19 اگست کو سدی پیٹ کے ماتریوانم علاقے میں دوپہر کے وقت ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کے اندر ہوا جہاں تعمیراتی کام جاری ہے۔
اجے نامی شخص اس مقام پر کام کرنے والا ایک پینٹر ہے، اس نے مبینہ طور پر چوکیدار کی پوتی کو اپنے کمرے میں لے گیا اور جنسی حملہ کیا۔ لڑکی کے رونے کی آواز نے اس کے دادا کو آگاہ کیا۔ جنہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ متاثرہ کو فوری طور پر سدی پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
III ٹاؤن پولیس انسپکٹر ودیا ساگر نے بتایا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات فوری طور پر شروع کی گئی ہیں۔ اجے، ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے آبائی مقام گورکھپور کا رہنے والا ہے۔ اجے کو واقعے کے فوراً بعد پونل کے ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کیا گیا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر انورادھا نے افسران کو تمام پہلوؤں سے تحقیقات کو جلد مکمل کرنے، تکنیکی اور فارنسک لیب کی رپورٹ جلد حاصل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مقدمہ میں چارج شیٹ جلد داخل کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے مقدمہ کی سماعت کی جائے اور متاثرہ کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
2 Comments
[…] سدی پیٹ میں تین سالہ لڑکی پر جنسی زیادتی، یوپی گورکھپور… […]
[…] سدی پیٹ میں تین سالہ لڑکی پر جنسی زیادتی، یوپی گورکھپور… […]