
حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنرجشنودیو ورما نے جمعرات کو اپنی سرکاری رہائش گاہ راج بھون میں ایٹ ہوم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ گورنر کی جانب سے ہرسال دومرتبہ 26 جنوری (یوم جمہوریہ) اور 15 اگست (یوم آزادی) کے موقع پر ایٹ ہوم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جشنودیو ورما گورنر تلنگانہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی یوم آزادی پرایٹ ہوم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ان کے کابینی رفقاء این اتم کمارریڈی ، پی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، چیف سکریٹری اے شانتی کماری، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، آئی اے ایس، آئی پی ایس، اعلیٰ عہدیداروں، وکلاء، سیاستدانوں اور دیگر نے شرکت کی۔ بی آر ایس اور بی جے پی قائدین ایٹ ہوم تقریب میں شرکت نہیں کی۔