حیدرآباد: آوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ ۔ 5 افراد ہلاک

حیدرآباد: جمعرات کی شام شمش آباد کے پدا گولکنڈہ میں آؤٹر رنگ روڈ پر دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حادثے میں ملوث کاروں میں سے ایک جو مہیشورم کے تکو گورا سے شمش آباد کے راستے واناپارتھی کی طرف جا رہی تھی، بے قابو ہو کر دو دیگر کاروں سے ٹکرا گئی۔

5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جن میں دو ماہ کی بچی بھی شامل ہے حادثے میں دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔

۔مرنے والوں کا تعلق ونپرتی ضلع کے آتماکور کے کا ایک ہی خاندان سے سے بتایا گیا ہے جو 13 افراد طوفان گاڑی میں یادگیری گٹہ سے واپس آتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ شمش آباد دیہی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے ٹی آر نے سیتاراما پروجیکٹ کے کریڈٹ کا دعوی کرنے پر ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا

Read Next

راج بھون میں گورنر کا ایٹ ہوم، بی آر ایس اور بی جےپی لیڈرس نے نہیں کی شرکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular